کھیل

آئی سی سی نئی رینکنگ، اسپینرز ون ڈے رینکنگ میں چھا گئے

دبئی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں اسپنرز کا راج ہے۔ سعید اجمل پہلے اور حفیظ دوسری پوزیشن پر ہيں۔ بیٹنگ میں عمراکمل ٹاپ ٹین میں واحد پاکستانی ہیں جن کا دسواں نمبر ہے۔ ایک روزہ بیٹنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ آٹھ سو چون پوائنٹ کے ساتھ پہلے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئر آٹھ سو اٹھائیس پوائنٹ کے ساتھ دوسرے بھارت کے ویرت کوہلی سات سو نوے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ سات سو بہتر پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان واحد بلے باز عمر اکمل سات سو دو پوائنٹ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلنگ میں اسپنرز کا راج ہے۔ پاکستان کے سعید اجمل سات سو تیس پوائنٹ کے ساتھ پہلےمحمد حفیظ سات سو آٹھ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر ٹس سو بے چھ سو ترانوے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور انگلینڈ کے گریم سوان چھ سو اناسی پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ آل رائونڈ رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن چار سو بیس پوائنٹ کے ساتھ پہلے پاکستان کے محمد حفیظ تین سو چھیانوے پوائنٹ کے ساتھ دوسرے اور شین واٹسن تین سو پچانوے پوائنٹ کے ساتھ تیسرے اور شاہد آفریدی تین سو بہتر پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سرفرازاحمد کی پرفارمنس کے سوال پر وقار یونس غصے میں آگئے ،پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker