تازہ ترین

بہاولپور،برف کوآگ لگ گئی نرخ آسمان کوچھونے لگے

iceبہاولپور (مانیٹرنگ سیل)برف کوآگ لگ گئی نرخ آسمان کوچھونے لگے، لوگ ٹھنڈے پانی سے محروم، برف کے کارخانہ داروں کی یزیذیت سے بچایاجائے عوام کامطالبہ گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی برف کے کارخانہ داروں نے ملی بھگت اورپول کرکے برف کے بلاک کی قیمت 700 روپے فی بلاک کردی ہے وارہ بندی کے تحت کارخانے چلائے جارہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث برف بھی ناقص اور پتلی ہوتی ہے چندروز پہلے تک برف کابلاک150 روپے میں فروخت ہورہاتھااب اس کی قیمتوں میں پانچ سوفیصد سے بھی زائد اضافہ کردیاگیاہے۔ برف فروش مہنگی برف کے باعث دس روپے کی برف دینے سے بھی انکارکردیتے ہیں جس سے غریب مزدور شدید گرمی میں ٹھنڈے پانی سے محروم ہوکررہ گئے ہیں۔ کارخانہ داروں نے برف کی قیمتوں میں مزید اضافے کی نوید سنائی ہے۔ ہرسال گرمی کی شدت میں اضافہ کیساتھ ہی برف کی قیمتوں میں بلاجواز اورناجائز طورپر اضافہ کردیاجاتاہے حالانکہ پانی اوربجلی کے نرخ وہی ہوتے ہیں۔ لیکن برف کے کارخانہ دار عوام کی مجبوریوں کافائدہ اٹھا کر برف کے نرخوں میں بے مہار اضافہ کردیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں بہاولپور کی انتظامیہ نے بھی پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے اور لوگوں کے واویلا کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی شہریوں نے حکومت اورمقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ برف کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کافوری نوٹس لیاجائے اور اس کے بھی نرخ مقرر کیے جائیں اورپھر ان نرخوں پربرف کی فروخت کویقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ برف کے کارخانہ دار جویزید کے پیروکار ہیں کیخلاف آہنی ہاتھ استعمال کیاجائے اور جوعوام کی مجبوریوں کافائدہ اٹھائے اس کے لائسنس منسوخ کیے جائیں۔ اور برف کے بلاک کاوزن بھی پوراکرایاجائے کیونکہ کارخانہ دار سٹینڈر بلاک چار من کی بجائے صرف ڈیڑھ من کابلاک نکال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور: رمضان میں گراں فروشوں و ذخیرہ اندوزوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی،اے سی امتیازکھچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker