پاکستانتازہ ترین

ملک میں دہشتگردی کی حد ہو گئی ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی حد ہو گئی ہے ۔ سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا بلوچستان حکومت کو ریکوڈک معاہدے سوچ سمجھ کر کرنا چائیے تھا۔سپریم کورٹ میں ریکوڈک کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار نے ٹیتھیان کمپنی کے وکیل خالد انوار سے استفسار کیا کہ ریکوڈیک منصوبے سے بلوچستان کو کتنا فائدہ ہو سکتا ہے۔ خالد انوار نے بتایا کہ ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان حکومت کو پچیس فیصد منافع ہوگا جو دیگر صوبوں سے ملنےو الے منافع سے زیادہ ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی حد ہوگئی ہے، خیبر پختونخواہ میں پتا نہیں کہاں کہاں سے لوگ آئے ہوئے ہیں کوئٹہ میں ہر قسم کا بزنس مین ملے گا لیکن اسکا تعلق بلوچستان سے نہیں ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک میں قانون کے مطابق لوگوں کی نقل حرکت ہو تی ہے ۔ فریقین کے دلائل جاری تھے کہ ریکوڈک کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  معروف سنگر سائرہ نسیم کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker