پاکستانتازہ ترین

افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا معاملہ وکلاء تنظیموں میں موضوع بحث بن گیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دیئے جانے کا معاملہ وکلاء تنظیموں میں بھی موضوع بحث بن گیا‘ بعض بار ایسوسی ایشنز نے گاڑی دینے کی مخالفت کر دی ہے۔ جبکہ چند ایک نے سیکورٹی کے لئے دینے کے حق میں بات کی ہے۔ ذرائع نے پاک نیوز لائیو کو بتایا ہے کہ وکلاء تنظیموں میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دیئے جانے کا معاملہ ایک تنازعہ کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے بعض وکلاء تنظیموں نے اسے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا سوچ رہی ہیں رواں ہفتے اس بارے حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button