فن فنکار

سٹیج کامستقبل محفوظ بنانے کیلئے پروڈیوسرزکو بھی اپنا کردارادا کرنا ہو گا،سٹیج اداکارافتخار ٹھاکر

لاہور﴿نمائندہ شوبز﴾ سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہر شعبہ میں لوگوں کو شعور آ رہا ہے جس کی وجہ سے تبدیلی بھی ممکن ہو رہی ہے‘ سٹیج کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ سرمایہ کاروں کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کریں۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے خود کو عریانی اور فحاشی سے دور رکھا ہے اور میری صرف یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کروں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام جس طرح مہنگائی‘ بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے اگر ان کو خوشیاں نہ دی جائیں تو نہ جانے لوگ اپنے ساتھ کیا کیا کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیسے والے لوگوں کی کمی نہیں اور میں سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے ملک کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے بھی زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker