تازہ ترینعلاقائی

محرم میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،آئی جی پنجاب

لاہور(نامی نگار) لاہور آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران پنجاب بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ پنجاب کے 19اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔ بہاول پور میں آئی جی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران پنجاب میں 9ہزار کے قریب علم۔ تعزیہ اور ذوالجناح کے جلوس نکالے جائیں گے اور اتنی ہی تعداد میں مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔ جس کیلئے 1لاکھ 25ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم کے دوران آرمی اور رینجر کے دستے بھی سٹینڈ بائی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker