تازہ ترینعلاقائی

پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد آپریشن کا آغازکیا جائے گا، آئی جی سندھ

کراچی(نامہ نگار)کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کا امن کراچی سے جڑا ہے جہاں روز گرنے والی لاشوں پر دکھ ہوتا ہے لیکن قیام امن کے لئے پولیس ہر حال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی نفری کم ہے اور 1200 افراد کے لئے صرف  پولیس کا اہلکار ہے تاہم قیام امن کے لئے شہریوں کو بھی ہم سے تعاون کرنا ہوگا۔ آئی جی سندھ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کراچی سے باہر نکال پھینکیں گے اور لیاری میں تاجروں کے گوداموں پر قبضہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے قبضہ ختم کرائیں گے، پولیس نظام میں خامیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایس آئی یو اور اسپیشل برانچ کو مزید فعال کر کے محکمہ پولیس کو بہتری کی جانب گامزن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button