تازہ ترینعلاقائی

ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت ملوث ہے: آئی جی سندھ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے کراچی میں فائرنگ کے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز اور ڈویژنل ایس ایس پیز کو انسدادی اقدامات یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ نے جن علاقوں کی نشاندہی کی ہے کہ دفعہ 144 کے باوجود ڈبل سواری پر پولیس کارروائی یقینی نہیں بنا رہی ان متعلقہ ایس ایچ اوز اور ڈی اےیس پیز کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی ممکن بناتے ہوئے رپورٹ ارسال کی جائے۔ انہوں نے علاقہ گلشن اقبال میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد کی ہلاکت کی تفتیش کے لئے ڈی آئی جی پی ایسٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ آئی جی سندھ نے ایڈےشنل آئی جی کراچی کو ہدایت جاری کیں کہ جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے ٹارگٹڈ آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جینس ایجنسیوں سے روابط مربوط اور موثر بنائے جائیں تاکہ پولیس کاروائیوں کو نتیجہ خیز بنایا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژن کی سطح پر ہلاکتوں کے مقدمات کی تفتیش کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے جو مقررہ ہدف کے تحت مقدمات کی تفتیش اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے نظریہ کے تحت تھانہ کی سطح پر تمام مکاتب فکر کے علماء، رہنما اور سول سوسائٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ امن وامان کے قیام کے ضمن میں جو آپس کے مسائل ہیں ان کو فوری حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  ایس ایم ایس کا بڑھتا ہوا رجحان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker