گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ملک خدا بخش کا گوجرانوالہ میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ‘شاہراہوں پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جوانوں کو ہدایات جاری کیں۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب ملک خدا بخش نے گذشتہ روز گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور اس دوران پٹرولنگ پولیس کی مختلف چیک پوسٹیں بھی چیک کیں۔ چھچھروالی چیک پوسٹ کے وزٹ کے دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں شاہراہوں کو محفوظ بنانے میں پٹرولنگ پولیس اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس سلسلہ میں مزید ٹھوس اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی تسلی بخش کارکردگی پر اس کو مزید اختیار دئیے جائیں گے تاکہ اس کا عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔ ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کا گوجرانوالہ کایہ پہلا دورہ ہے وہ حال ہی میں ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس تعینات ہوئے ہیں۔
You must be logged in to post a comment.