تازہ ترینعلاقائی

پنجاب ٹیچرزیونین کے چئیرمین اعجاز مشرف خانزادہ کی پہلی برسی جمبر میں منائی گئی

جمبر(نامہ نگار)پنجاب ٹیچر یونین کے کے چئیرمین اعجاز مشرف خانزادہ کی پہلی برسی کا اہتمام پنجاب ٹیچرز یونین نے جمبر کے مقامی سکول میں کیا۔ جس میں مرحوم کے اہل خانہ،پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیدران اور ٹیچرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جس میں شرکا نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعجاز احمد خانزادہ نے پنجاب کی اسا تذہ برادری و دیگر سرکاری ملازمین کے لئے لازوال جدوجہد خدمات پیش کیں۔مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی بے لوث خدمات کرنے والے لیڈر کودنیا سے جانے کے بعد بھی سنہری حروف میں یاد رکھا جاتا ہے۔ اعجاز مشرف مرحوم نے ٹیچرز کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات محنت کی۔ آج وہ دنیا میں نہیں مگر پنجاب ٹیچرز یونین ان کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ آخر میں مرحوم کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو جنت باغوں میں سے باغ بنائے اور ان کے گھر والوں پہ اپنا خاص فضل و کرم عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:سنیئر ٹرافی گریڈٹوکرکٹ ٹورنا منٹ میں ارسلان شیرکی عمدہ پرفارمنس

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker