پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ ختم،مولانا زبیرالحسن نے دعا کرائی

رائے ونڈ(پاک نیوز)رائے ونڈ میں ہونیوالے تبلیغی اجتماع کاپہلا مرحلہ مولانازبیر الحسن کی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔دوسرامرحلہ 15نومبر سے شروع ہوگا۔تبلیغی اجتماع کے آخری روز دُعا میں امن اوراسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مولانا زبیر الحسن نے دُعا میں عالم اسلام میں پیار ،محبت ، امن وآشتی اورمسلمانوں میں اتحاد کی دعا بھی کی۔اجتماعی دعا کے موقع پر رقت آمیز مناظردیکھنے میں آئے،لوگ گڑگڑاتے رہے۔تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ 15نومبر سے شروع ہوگا۔دوسرے مرحلے میں کراچی ،بلوچستان اورجنوبی پنجاب سے لوگ شرکت کریں گے۔پہلے مرحلے میں اندرون اوربیرون ملک کے مبلغین کی جماعت تشکیل دیدی گئیں۔رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے اختتام پر سٹی ٹریفک پولیس نے رائے ونڈ جانیوالے تمام راستے بندکردئیے جس سے رائے ونڈ جانیوالے لوگوں کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑا اورٹریفک کافی دیر تک جام رہی ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 6مسلح افراد کی زبردستی محنت کش کی جواں سالہ بیٹی کو اغوا اورزیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker