تازہ ترینعلاقائی

چونیاں:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تعلیم کوعام کرنے کے لئے بڑااہم کردارادا کررہی ہے

Untitled-1چونیاں (سٹاف رپورٹر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد تعلیم کو عام کرنے کے لئے بڑا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ جو خواتین و حضرات ملازمت یا دیگر مجبوریوں کی بنا پر رسمی تعلیم کے اداروں میں اپنی تعلیم پوری نہیں کر سکے وہ اس یونیورسٹی میں اپنی تعلیم کی پیاس بجھا رہے ہیں۔دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو سفر کی صعوبتوں اور اضافی اخراجات سے بچانے کے لئے مختلف علاقوں میں سیلز پوائنٹ قائم کر دئے گئے ہیں جہاں پر اصل قیمت پر پراسپکٹس و داخلہ فارم میٹرک تا ایم اے ،ایم ایس سی، ایم کا م و دیگر فارم دستیاب ہیں ۔قریب ترین علاقوں میں اصل قیمت پر داخلہ فارم کی دستیابی سے ایجنٹ مافیا کا خاتمہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر لاہورامان اللہ ملک نے الیاس فاروقی ، ڈاکٹر خاور خورشید کے ہمراہ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول چونیاں میں پراسپکٹس و داخلہ فارم سیلز پوائنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا گورنمنٹ ہائی سکول چھانگا مانگا ، گورنمنٹ ڈگری کالج پتوکی کے سیلز پوائنٹ پر بھی داخلہ فارم اصل قیمت پردستیاب ہیں ۔ سنگل فیس کے ساتھ سمسٹر بہار 2013 ء کی آخری تاریخ 4 مارچ ہے۔اس موقع پر ہیڈماسٹر قاری خلیل الرحمن ، محمد افضل شاہین ،فریاد علی طاہر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  کرپٹ لوگوں کوجیل میں نہ ڈالا توملک کا مستقبل خطرے میں پڑجائےگا،عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker