پاکستانتازہ ترین

سابق امام کعبہ شیخ محمد بن عبداللہ علالت کے بعد انتقال کرگئے

imam e kabaریاض (نمائندہ خصوصی) سابق امام کعبہ شیخ محمد بن عبداللہ السبیل مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصرمسجد الحرام میں ادا کی جائے گی۔ جب کہ تدفین العدل قبرستان میں ہوگی۔ شیخ محمد بن عبداللہ کو انیس سو تریسٹھ میں شاہی فرمان کے تحت مسجد الحرام میں خطیب مقرر کیا گیا۔  جب کہ انیس سو اڑسٹھ میں انہیں مسجد الحرام کے دینی امورکی نگرانی کا فریضہ سونپا گیا۔  تین سال بعد انہیں دینی امور مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے صدارتی سیکرٹریٹ کا سربراہ بنا دیا گیا۔  سال دو ہزارمیں ان کی درخواست پر انہیں ذمہ داریوں سے سبکدوش کیا گیا۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کی فقہ ریسرچ اور سپریم علماء کونسل کے رکن بھی تھے۔ مرحوم نے متعدد تصانیف علمی ورثے کے طور پر چھوڑی ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: بلدیاتی اداروں کے نومنتخب چیئرمین،وائس چیئرمین اور کونسلرز کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker