تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازی خان:شہادت امام حسین سے ہمیں صبروتحمل کادرس ملتاہے،امام بادشاہی مسجد

ڈیرہ غازیخان: (جنید ملک سے) شہادت سیدناحسین علیہ السلام سے ہمیں صبروتحمل کادرس ملتاہے ،خطیب امام بادشاہی مسجد لاہورکاکمشنرآفس میں اتحادبین المسلمین کے اجلاس سے خطاب  ڈیرہ غازیخان مولانا سید عبدالخبیرآزادخطیب امام بادشاہی مسجد لاہورنے کمشنرآفس  میں اتحادبین المسلمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ شہادت سیدناحسین علیہ السلام سے ہمیں صبروتحمل کادرس ملتاہے سیدناحسین علیہ السلام نے اپنی جان کانزرانہ پیش کرکے امت کووحدت کا درس دیااورحق کے مقابلہ میں سینہ سپر ہوگیے انہوں نے کہاکہ آج وطن عزیزپاکستان کودہشت گردی وانتہاپسندی کاسامناہے اسلام اورملک دشمن قوتیں پاکستان کوکمزورکرنے اوربدامنی پیداکرنے کے لیے سرگرم ہیںان حالات میں حکومت کے ساتھ ساتھ تمام مکاتب فکراورعوام الناس پر بھاری ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ متحد ہوکراسلام اوروطن کے دشمنوں کے تمام ترمذموم عزایم کوخاک میں ملادیں اجلاس میں کمشنرڈی جی خان طارق محمود،آرپی اواحمدنوازوڑایچ ،اورڈویژن بھرکے ڈی سی اوز،ڈی پی اوزکے علاوہ ڈویژن ڈی جی خان سے تعلق رکھنے والے تمام مکاتب فکرکے جیدعلماء نے شرکت کی اجلاس کے آخرمیں  گزشتہ روز دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لیے دعاے مغفرت کی گیی

یہ بھی پڑھیں  چونیاں: روسہ ٹبہ کے قریب پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات میںپانچ ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker