پاکستانتازہ ترین

ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا، شیخ رشید

ملتان(پاک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلد قوم کو بتاؤں گا ڈیل اور ڈھیل کا کیا معمہ ہے۔ میں عمران خان کا ایسا ساتھی ہوں جو انہیں گراؤنڈ صورتحال بتاتا ہے۔ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ڈی ایس ریلوے ملتان آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں منافق اور جی حضوری کرنے والا آدمی نہیں۔ بہت وزیر اعظم دیکھے لیکن عمران خان بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔ میرا نام پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں وزیر اعظم نے دیا، میں لڑائی کیلئے نہیں بلکہ شہباز شریف کے بولنے کے بعد احترام کے ساتھ اپنی بات کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔ یہ عمران خان کی ہمت ہی ہے جو چین اور دبئی سے ملین ڈالرز کی امداد لے آئے۔شیخ رشید نےکہا کہ ملک کے لٹیروں کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس لڑنے جارہا ہوں۔ لوگوں میں جذبہ دیکھا ہے جو کہتے ہیں بھوکے مر جائیں گے مگر عمران خان کے ساتھ ہیں۔ بس ملک لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑنا۔بلاول بھٹو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ بلاول دل کا جانی ہے، اس نے معافی منگ لی تو میں نے بھی بات ختم کر دی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 12 تاریخ کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ 23 مارچ کو پنڈی سے کراچی نان اسٹاپ جناح ایکسپریس شروع کی جائے گی۔ دو سال میں ریلوے کو مثالی ریلوے بنا دیں گے۔شیخ رشید نے ملتان اسٹیشن کا جائزہ لیا اور مسافروں کیلئے کیو میٹیک سسٹم کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ گھر میں بنایا گیا غیر قانونی گیس ری فلنگ اسٹیشن پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker