شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پاک آئی ایم ایف مذاکرات کا حتمی مرحلہ، بات چیت آج بھی جاری

پاک آئی ایم ایف مذاکرات کا حتمی مرحلہ، بات چیت آج بھی جاری

اسلام آباد (پاک نیوز) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا جس میں مسودے پر مکمل اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کےمطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں تاہم شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔پاکستان اور آئی ایف ایم کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج ہو گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مسودے پر مکمل اتفاق رائے کے لیے بات چیت آج بھی جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر شرائط مان لی ہیں۔ حکومت نے آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس آمدن میں 700 ارب روپے کا اضافہ اور ریوینو ‏‏ہدف 5300 ارب روپے کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ آئی ایم ایف کو پاکستان سٹیل ملز سمیت دیگر کئی اداروں کی نجکاری کی بھی یقین دہانی کروا دی گئی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مختلف شعبوں ‏‏میں دی گئی سبسڈی ختم کرنے، بجلی اور گیس مہنگی کر کے صارفین سے 340 ارب روپے وصول کرنے بھی اتفاق ہو چکا ہے تاہم شرح سود اور ڈالر کی قدر میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی