شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / بین الاقوامی / پاکستان کو قرض دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

پاکستان کو قرض دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ آج ہوگا

واشنگٹن(ڈیسک نیوز) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا،اجلاس میں پاکستان کیلئے تین سالہ قرضہ پروگرام دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے قرضہ پروگرام کی منظوری کی قوی امید ہے کیونکہ پاکستان نے اسٹاف لیول کے مذاکرات میں طے پانے والی پیشگی شرائط پوری کردی ہیں اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات میں کمی اور آمدنی بڑھانے کیلئے بجٹ میں اقدامات کی طرف بھی پاکستان نے پیش رفت کرلی ہے حکومت کی جانب سے متعدد شعبوں میں ٹیکس رعایتیں ختم کرنے ٹیکس اصلاحات کیلئے اہم اقدامات بھی اٹھائے جا رہےہیں۔واضح رہے کہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اثاثہ ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے گی
یہ بھی پڑھیں  بہاولپور:27رمضان المبارک کوملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام پرچم کشائی