تازہ ترینپاکستان

جناح ہاؤس حملہ: شر پسندوں نے قائد اعظم کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل اور تلوار بھی جلا ڈالی

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پُر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شرپسندوں نے منگل کو جناح ہاؤس لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

Back to top button