شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / آئی ایم ایف پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہے: کرسٹین لوگارڈ

آئی ایم ایف پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہے: کرسٹین لوگارڈ

دبئی(پاک نیوز) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کو امداد دینے کیلئے تیار ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دبئی مین بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لوگارڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاکستان کیساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان معشیت کے استحکام کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت پاکستان معاشی اصلاحات کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کریسٹین لوگارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیراعظم 
سے ملاقات اچھی اور تعمیری رہی۔کریسٹین لوگارڈ نے کہا کہ ملاقات کے دوران اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی ہے، آئی ایم ایف پاکستان کی امداد کے لیے تیار ہے۔ملاقات دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پروگرام پر بات کی گئی۔ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹین لوگارڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت درست سمت معاشی اقدامات کر رہی ہے، معشیت کی بہتری کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف معاشی اصلاحات اور روزگار کے فروغ کے لئے متفق ہیں۔ پاکستانی حکام سے بات چیت جاری رہے گی اور قر ض پروگرام کو حتمی شکل دے دیں گے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ڈی ایس پی موٹروے نے خصوصی ٹریفک آگاہی مہم برائے بس اسٹاپ اورہیلمٹ استعمال کا آغاز کردیا