کاہنہ ﴿ نامہ نگار ﴾حلقہ pp159لاہورمیں یعقوب کماہاںسے رحمانی برادری کے نام پر دھوکہ کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار رحمانی ینگ کونسل کی چیرمین امتیاز علی شاکر نے گزشتہ روز کونسل کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے کہا کہ چودھری یعقوب کو حلقہpp159یا na129میں برادری کی طرف سے نامزدگی سے برادری کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔اور اب برداری ،برادری کے چند بکائو لوگوں کے فیصلوں کی تلقیدنہیں کرئے گی ۔اس موقع پر سابق لیڈی کونسلرشریفاں طفیل رحمانی نے کہا کہ یعقوب کماہاں کی نامزدگی کے بارے میں نہ تو رحمانی برداری سے کسی نے کوئی مشورہ کیا ہے اور نہ ہی کوئی اطلاع دی گئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ رحمانی برادری ووٹ کا فیصلہ وقت آنے پر امیدوار کی شخصیت کو دیکھ کرکرے گی۔
You must be logged in to post a comment.