پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا عوام کا سڑکوں پر آنے پر شکریہ

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کا سڑکوں پر آنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں پاکستانی سڑکوں پر امڈ آئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ضمانتوں پر رہا ہونے والوں کو اقتدار میں لانےکی کوشش کی گئی، بیرون ملک پاکستانیوں نے میر صادق اور میرجعفروں کو مسترد کردیا ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مقامی میرجعفروں نے امریکی حمایت سے حکومت تبدیل کی لیکن اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں نے ان کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button