پاکستانتازہ ترین

وزیرستان مارچ میں کوئی گڑ بڑ ہوئی تو ذمہ دار زرداری ہوں گے:عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف)  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرستان مارچ تاریخی ہوگا، طالبان اور فوج کو امن مارچ پر اعتراض نہیں، اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو ذمہ دار صدر آصف زرداری ہوں گے۔  اسلام آباد میں وزیرستان امن مارچ پر بریفنگ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی عمائدین ہمیں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، طالبان نے ہمارے حق میں بیان دیا ہے، پاک فوج کو ہمارے جانے پر اعتراض نہیں تو حکومت کو بھی پریشانی نہیں ہونی چاہیئے۔ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کو امن مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ انہوں نے بتایا کہ مارچ میں امریکی سول سوسائٹی کا وفد بھی شرکت کر رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت میزائل حملوں پر دوہری پالیسی چھوڑ کر واضح حکمت عملی اپنائے۔ امریکی جنگ سے نکلے بغیر فاٹا میں امن قائم نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کپتان کے ایک اور بڑے کھلاڑی کے گرد گھیرا تنگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker