پاکستانتازہ ترین

امن مارچ کو روکنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، عمران خان

ڈی آئی خان(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں کہ امن مارچ روکنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔طالبان نے انہیں کوئی دھمکی نہیں دی، بس سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا کہا ہے۔میڈیا سے  گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا مارچ کے دوران حادثہ کہیں بھی کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن مارچ کو روکنے کی سازشیں کی جاہیں ہیں اور مولانا فضل الرحمان مخالفت کی آر میں سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت ڈرون حملوں پر دوغلی پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ امریکا کو ڈرون حملوں کی اجازت حکومت نے دی ہے۔ اس سے قبل وزیرستان امن مارچ میانوالی پہنچنے پرعمران خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا قوم امن چاہتی ہے ،ڈرنے والی نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کوئی طاقت انھیں وزیر ستان جانے سے نہیں روک سکتی۔ عمران خان کا کہنا تھا امن مارچ کوطالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ بس انہوں نے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا کہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پیغام کربلا۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker