پاکستانتازہ ترین

26 اکتوبرکواقوام متحدہ کےدفترکےسامنے جلوس نکالیں گے،عمران

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جلوس کی صورت میں جاونگا اور پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف پوٹیشن دائر کی جائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ڈروں حملوں کے خلاف دستخی مہم شروع کی جائے گی،اُن کو بتایا جائے گاکہ یہ مغرب کے اپنے ہی بنائے ہوئے اصولوں کی خلاف ورزی کی جارہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ٹینکوں کے ذریعے نہیں بلکہ اُن لوگوں کو اپنے ساتھ ملانے سے جیتی جاتی ہے۔ ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں ملک تباہ ہو رہا ہے اور میاں صاحب جرمنی اور اٹلی میں جلسے کرتے پھررہے ہیں اُن میں انتی ہمت ہے تو وزیر ستان اورکوئٹہ میں جلسے کر کے دیکھائے۔ ایک سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ تمام ڈروں متاثرین کو ساتھ لیکر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور امریکہ سے معاوضہ دلوائے گئے جو بھی یہ کہتا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ فوج کے ذریعے ممکن ہے وہ پاکستان اور فوج کا دشمن ہے۔ دہشت گردی کا حل فوجی نہیں سیاسی ہے اورامن مارچ کرکے ہم نے سیاسی حل کی طرف پہلا قدم رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پتو کی :مو ٹر سا ئیکل چور ی کی وا ردتوں میں اضا فہ چند دنوں میں پانچ سے زائد موٹر سا ئیکل چو ری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker