پاکستانتازہ ترین

قانون کی بالادستی 90دن میں ہی ممکن ہے اس کے بعد مافیا اپنے پنجے گاڑ لیتے ہیں،عمران خان

imran khanکراچی(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کرنے والے سرکاری افسران اور ان کے آقاؤں کو کسی طور معاف نہیں کرینگے قانون کی بالادستی 90دن میں ہی ممکن ہے اس کے بعد مافیا اپنے پنجے گاڑ لیتے ہیں الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو بڑا خون خرابہ ہوگا ، توانائی سمیت تمام بحرانوں سے نمٹنے کا فارمولہ بنالیا ہے ، گورنر ہاؤسوں کو پارک ، لائبریری اور عوام کی تفریح کا ذریعہ بنائیں گے ۔ وہ کراچی میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں بنارس ، میٹروول ، رشید آباد بلدیہ ٹاؤن ، ہزارہ کالونی ، سہراب گوٹھ ، کورنگی اور کیماڑی میں عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی ، جہانگیر خان ترین ، سردار نادر اکمل خان لغاری ، عمران اسماعیل ، فردوس شمیم نقوی، جمال صدیقی ، سبحان علی ساحل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس سے قبل کراچی چیمبر آف کامرس میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزمائے ہوئے لوگ جتنے چاہے منشو ر بنالیں اب تبدیلی کا راستہ روکنا ممکن نہیں ، 80فیصد عوام یہ یقین رکھتی ہے کہ تحریک انصاف ہی کرپشن کا خاتمہ اور ٹیکس اکٹھا کرسکتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہ کر ایک فیکٹری سے درجنوں فیکٹریاں بنانے والے کبھی ملک اور عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ، ایسے لوگوں کی وجہ سے اصل صنعتکار بہت پیچھے رہ جاتا ہے ۔ ترکی اور ملائیشیا نے صنعتکاروں کو تحفظ اور مستحکم کر کے اپنے ملک کو استحکام دیا ، مضبوط پاکستان کے لیے صنعتکاروں کو پرُامن ماحول ، اسلحے سے پاک ملک ، کرپشن سے پاک حکمران اور سیاسی دباؤ سے آزاد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دینگے ، قانون کی بالادستی ابتدائی 90دن میں ہی ممکن ہے جو ہم کر کے دکھائیں گے ۔ چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنی اور اپنے ٹولے کی کرپشن چھپانے کے لیے تحریک انصاف کے خلاف متحد ہوچکے ہیں ، یہ دونوں اپنی مرضی کا نگراں سیٹ اپ لا کر ایکبار پھر دھاندلی کی تیاریوں میں مصروف ہیں مگر ان دونوں کو تنہا شکست دے کر دکھائیں گے ۔ اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور کے حکمران عوام کے ٹیکس سے شاہی زندگی گزار رہے ہیں ، بھوک سے مرتی ہوئی قوم کو مہنگائی کا بوجھ ختم کرنے کے لیے گورنر ہاؤسوں کو ختم کر کے تعلیمی اداروں اور لائبریری میں تبدیل کردینگے ، انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کی بات نہیں چل رہی وفاق اور پنجاب حکومت تحریک انصاف کے خلاف ریاستی انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں ان افسران اور ان کے آقاؤں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ۔ ن لیگ ۔پی پی اتحاد ایکبار پھر ملک کو کنگال کرنے کے لیے تیار ہے اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو بڑا خون خرابہ ہوگا ، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف توانائی بحران ، ریونیو ، ٹیکس اصلاحات ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر کر کے پاکستان کو اپنے پیروں پر کھڑا کرینگے ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی بلے باز ناکام، اننگز کی شکست کا خطرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker