تازہ ترینعلاقائی

عمران خان کو پارٹی کا راولپنڈی کی نشست نہ چھوڑنے کا مشورہ

imran and hashmiاسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کی قومی اسمبلی کی نشست نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، جاوید ہاشمی اسلام آباد کی نشست سے مستعفی ہوجائینگے۔ باوثوق ذرائع نے ’’آن لائن‘‘ کو بتایا ک ہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے پارٹی رہنماؤں سے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیاہے کہ وہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 کی نشست سے مستعفی نہیں ہونگے بلکہ اپنی آبائی نشست این اے 71 میانوالی اور پشاور ون کی نشست کی قربانی دے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف راولپنڈی کی نشست این اے 56 اس لئے نہیں چھوڑنا چاہتے کیونکہ راولپنڈی کسی دور میں مسلم لیگ ن کا گڑھ رہاہے اور ن لیگ اس ڈویژن بہت مضبوط ہے اور تحریک انصاف کی سیٹ چھوڑنے کی صورت میں یہ نشست ن لیگ کی طرف چلی جائیگی جبکہ عمران خان پہلے ہی ٹف مقابلہ کے بعد اس نشست سے جیتے اور اس نشست سے مستعفی ہوکر وہ اپنی جماعت کو کسی امتحان میں نہیں ڈالنا چاتے اور ن لیگ کیلئے میدان کو خالی نہیں چھوڑنا چاہتے۔ ادھر عمران خان اپنے آبائی حلقہ کے عوام کو بھی اعتماد میں لے لینگے اور ان پر باور کرینگے کہ راولپنڈی کی نشست رکھنا سیاسی لحاظ سے ضروری تھا اور ساتھ ہی عمائدین حلقہ کو یقین دلائینگے کہ وہ کبھی آبائی علاقہ کو تنہا نہیں چھوڑینگے جبکہ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے کمزور ہونے کے سبب بھی تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اس پوزیشن میں خود کو سمجھتی ہے کہ وہ پشاور ون سے نشست ضمنی انتخابات میں بھی جیت جائینگے۔ ادھر دوسری جانب تحریک انصاف نے فیصلہ کیاہے کہ اسلام آباد کی نشست این اے 48 سے جاوید ہاشمی مستعفی ہوجائینگے کیونکہ اسلام آباد میں ن لیگ کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مستحکم ہے اور ضمنی انتخابات میں ان کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ عام انتخابات میں جاوید ہاشمی ایک بڑے مارجن کے ساتھ اسلام آباد کی نشست سے انتخابات جیتے تھے اور جس امیدوار کو بھی یہاں سے ٹکٹ دیاگیا وہ کامیاب ہوجائیگافیصلے میں کہاگیاہے کہ جاوید ہاشمی اپنا آبائی حلقہ این اے 149 کو برقرار رکھیں گے اور اسلام آباد سے مستعفی ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران اور جاوید ہاشمی جیتی گئی نشستیں چھوڑنے پر تذبذب کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker