علاقائی

سیالکوٹ:رکن پنجاب اسمبلی عمران اشرف نے مہنگائی کے خلاف ریلی کی قیادت کی

سیالکوٹ﴿ بیورو چیف﴾پاکستان مسلم لیگ ﴿ن﴾ کے رکن صوبا ئی اسمبلی انجینئر عمران اشرف نے کہا ہے کہ حکومت کے ظالمانہ فیصلوں نے عوام کے لیے بے شمار مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور ان حکمرانوں میں عوامی مسائل حل کر نے کی اہلیت نہیں ہے۔ یہ بات انہوںنے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور طویل ترین بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف موٹر سائیکل احتجاجی ریلی کے شرکائ سے خطاب میںکرتے ہوئے کہی۔عمران اشرف نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے لئے جانے والے مینڈیٹ سے پارلیمنٹ میںان کے مسائل کے حل کرنے کی بجائے ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ روٹی ،کپڑا اورمکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو گھروں سے باہر سڑکوں پر لا کر کھڑا کردیا ہے اور اب مہنگائی کے طوفان اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے اس لیے انھیں اقتدار پر قابض رہنے کا کو ئی جواز نہیںò۔ انجینئر عمران اشرف نے کہاکہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانیوالے جب بھی اقتدار میں آئے اوریہی چیزیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بے روز گاری بڑھ گئی ہے چھوٹی بڑی صنعتیں دم توڑ رہی ہیں ہزاروں محنت کش بے روز گار ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کے ظالمانہ طرز عمل اور عوام کش پالیسیوں سے پریشان حال ہیں لہٰذا عوام کو ریلیف دینے کے لیے کمر توڑ مہنگائی ،بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ فوری ختم کی جائے ۔ سیالکوٹ کی انڈسٹری کو بچانے کے لیے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے بصورت دیگرحکمران اپنا نوشتہ دیوار پڑھ لیںلو گوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں انھیں سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے ۔شرکا ئ ریلی نے حکومت مخالف نعروں پر مبنی کتبے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے با زی کی۔ریلی مرکزی رابطہ دفتر شہاب پورہ سے شروع ہوئی اورشہر کے مختلف راستوں سے ہو تی ہوئی ضلع کچہری میں اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:اکتیس مسلح افراد کا مسیحی بستی پر دھاوا۔کئی اشخاص کو مار مار کر ادھموا بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker