فن فنکار

عمران ہاشمی کی فلم جنت 2 کا ٹریلر جاری، فلم چار مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی ﴿نمائندہ شوبز﴾ بالی ووڈ فلم جنت کے سیکوئل ’’جنت ٹو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ مکیش اور مہیش بھٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایت کاری کنال دیش مکھ نے دی ہے جبکہ پہلی فلم کی طرح سیکوئل میں بھی عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ غیرقانونی اسلحے کی سمگلنگ اور خرید و فروخت کے گرد گھومتی اس فلم میں عمران کے ساتھ ایشا گپتا ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ پریتم چکربرتی کی موسیقی پر مبنی فلم جنت 2رواں سال 4 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker