پاکستان

راولپنڈی:پارٹی بچے یا نہ بچے ،پارٹی میں انتخابات ضرور کرائیں جائینگے، عمران خان

راولپنڈی﴿بیوروچیف﴾تحریک انصا ف کے چئیر مین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اقتدار ملنے کے 9دن کے اندر ہی ملک سے آدھی کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے ۔بڑی ڈیمانڈ آ رہی ہے ،اب تحریک انصاف چلڈرن ونگ بھی بنا رہے ہیں۔راولپنڈی میں تحریک انصاف کی مر کزی مجلس عامہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی بچے یا نہ بچے ،پارٹی میں انتخابات ضرور کرائیں جائینگے ۔پارٹی کی مر کزی مجلس عامہ کے تما م اراکین اپنے اثاثے ظاہر کریں گے اور ان ثاثوں کو پا رٹی کی سا ئٹ پر بتا یا جا ئے گا آ ج پا رٹی میں تما م اختلافات ختم ہوگئے ہیں ۔تحریک انصاف کی سی ای سی نے پارٹی کے آ ئین کی بھی منظوری دے دی ہے ،2ماہ کیلئے رکنیت سا زی مہم شروع کی جارہی ہے جس کے بعد انتخابات کا اعلان کیا جا ئے گا ۔تحریک انصاف میں تما م عہدے انتخابات کی بنیاد پر ہی دیئے جائیں گے ۔اس وقت پاکستان میں سمجھوتہ ایکسپریس چل رہی ہے ،تما م سیاست دان سٹیٹس کو بر قرار رکھنے کیلئے اندر سے ایک دوسرے کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔25مارچ 1992کو ورلڈ کپ جیتا تھا او ر اب پاکستان میں حکومت کا کپ﴿انشائ اللہ﴾ جبیتیں گے قبل از یں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر قیادت ہوا ۔جس میں متفقہ طورپر تحریک انصاف کا آئین منظور کر لیا گیا ۔اتوارکے روز سے ملک گیر ممبر شپ کا آ غاز کردیا گیا ہے،جسکے بعد پارٹی کے انتخابات کرائے جائینگے تحریک انصاف نے معروف گلوکار ابرار الحق کو تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کا صدر مقرر کردیا گیا ہے ۔یو سی سطح پر رکنیت سازی کی جائے گی ۔ایس ایم ایس اور فیس بک کے ذریعے بھی رکنیت سا زی ہوگی سمندر پار پاکستانی بھی ویب سائٹ کے ذریعے ممبر بن سکتے ہیں عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار ملنے کے 9دن کے اندر ہی ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر دیں گے ۔پارٹی کو ہرز صورت میں جمہوری بنا یا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انہیں کسی سیاسی جماعت پر اعتما د نہیں رہا ۔ہم اقتدار میں آنے کے بعد ایک نیا نظام دینگے ،بیرونی طاقتوں سے قرضے لینے کی بجائے ٹیکس نظام کو بہتر کرینگے جس سے ملک میںخوشحالی اور تر قی ہوگی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم 19اگست کو قوم سے خطاب کریں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker