بین الاقوامیتازہ ترین

عمران خان کا کراچی میں گرمی سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

لندن(مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے کراچی میں قیامت خیز گرمی، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ بندش کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی، ن لیگ ملک میں بدترین لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، شہر قائد میں قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔ کپتان نے کہا کہ نیشنل گرڈ کو بجلی دینے کے باوجود پختونخوا لوڈشیڈنگ برداشت کررہا ہے، ن لیگ ملک میں ہونیوالی بدترین لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار ہے، شہباز شریف اب لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیوں نہیں کرتے؟، وطن واپسی پر لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر بھرپور آواز اٹھاؤں گا۔ کراچی میں جان لیوا گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث سیکڑوں شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اداکارہ تبو اپنی فلم میں آواز کا جادو جگائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker