پاکستانتازہ ترین

حکومتوں کی غفلت کا خمیازہ قوم کوبھگتنا پڑتا ہے، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی انتظامات کی ہدایت کردی،عمران خان کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی غفلت کا خمیازہ قوم کو سیلاب اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال سمیت دیگر علاقوں میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جائیں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی بروقت ترسیل کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہر سال لاکھوں شہریوں کو موسم اور سیلاب کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کی غفلت کاخمیازہ قوم کو سیلاب اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں بھی سیلاب سے بچاؤ کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتیں اور وفاق کو ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو:توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف سنجھورو میں احتجاجی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker