پاکستانتازہ ترین

گھوٹکی: پی ٹی آئی سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو جیسا کام کرنے آئی ہے، عمران خان

گھوٹکی(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ میں ذوالفقار علی بھٹو جیسا کام کرے گی، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچایا، جیسے ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ کے عوام کو جگایا تھا ہم بھی جگائیں گے۔ گھوٹکی کے علاقے خالد آباد میں پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما اور سابق وزیر مملکت خالد خان لنڈ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہاکہ سندھ میں گرم جوشی سے استقبال کرنے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں الطاف حسین اور آصف زرداری نے سندھ کی عوام کو تقسیم کیا ہے،اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والوں کی تفریق ڈال کر پر امن شہریوں کو لڑایا جارہا ہے ،کراچی کو سندھ سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان نے کہنا تھا کہ سندھ میں کرپشن عروج پر ہے حکمرانوں کی کرپشن کی قیمت غریب عوام کو ادا کرنے پڑ رہی ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ عوام نیا سندھ دیکھنا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں میں سندھ کے ہر کونے میں جاوں گا اور ڈہرکی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  عالمی امن کے قیام کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا ، صاحبزادہ سلطان فیا ض الحسن قادری سروری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker