پاکستانتازہ ترین

بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات سے زیادہ دھاندلی ہوئی، عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کو عام انتخابات سے بھی زیادہ غیر منظم قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کا تقرر مک مکا سے کیا گیا تو احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا کہ تحریک انصاف نچلی سطح پر منظم نہیں تھی۔ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کا احتساب ہوا ہے۔ غلطیوں سے سیکھ کر انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن پر دھاندلی کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں الیکشن کمیشن دھاندلی میں ملا ہوا تھا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سوائے تحریک انصاف کے تمام سیاسی جماعتیں صوبائی جماعتیں ہیں۔ پاکستان تباہ ہوتارہا اور یہ ایک دوسرے کو تحفظ دیتے رہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر سب متفق ہوئے۔ آپریشن ہوا تو مخالف ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!