پاکستانتازہ ترین

رائیونڈ،اسلام آباد میں گیڈربیٹھے ہیں،عمران خان

چیچہ وطنی (مانیٹرنگ  ڈیسک) پاکستان تحریک  انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ رائیونڈ اور اسلام آباد میں گیڈر بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا میں شریف برادران سمیت تمام لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں وہ اکٹھے ہوئے جائیں ان کامقابلہ اکیلا کروں گا۔تحریک انصاف کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کھلوا کر فضل الرحمن نورا کشتی جیت گئے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ نیٹو سپلائی کیوں کھولی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ڈالر ملنے پر نیٹو سپلائی تو کھولی جارہی ہے لیکن اس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔ پہلے ہیں دہشت گردی کی جنگ میں 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عمران خان نےمزید کہاکہ آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن کو ایک ہی گینڈ پر وکٹ گروں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button