پاکستانتازہ ترین

طیارہ حادثہ:عمران خان نے3روزہ سوگ کااعلان کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے طیارہ حادثہ پر ملک بھر میں 3روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔ تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر3روزہ سوگ کے دوران سیاسی سرگر میاں معطل اور پارٹی دفاتر میں پرچم سر نگوں رہیں گے ۔ المناک حادثےپراپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے صوبائی صدرور کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونےوالوں کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت کریں ۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی تحقیقات کرواکر جلد حقائق کو سامنے لایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔تحریک انصاف کا یوم سوگ آج سے پیر کے روز تک جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں  پری نیتی چوپڑا نے 2لاکھ روپے کی گولیاں چلا ڈالیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker