پاکستانتازہ ترین

بیرسٹر فہد ملک کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں، عمران خان کا الزام

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بیرسٹر فہد ملک کے قتل کے ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف ہیں۔ جب تک لوگوں کو یہ یقین رہے گا کہ وہ جرم کر کے بچ جائیں گے اس ملک میں امن نہیں آئے گا۔ اسلام آباد میں مقتول بیرسٹر فہد ملک کے گھر پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت کو کہتا ہوں کہ دارلحکومت میں قتل ہوا ہے جسے سب نے دیکھا ہے اس پر ایکشن لیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ ہونے کے باوجود ایک شخص تھانے کے باہر قتل کرکے فرار ہوگیا۔ ملک فہد کا تعلق اچھے خاندان سے ہے، تاہم اس ملک میں روز غریب آدمی پر یہی ظلم ہوتے ہیں۔ یہ نواز شریف کی حکومت کا ٹیسٹ ہے کہ وہ کیسے اس خاندان کو انصاف دلاتے ہیں، جبکہ عوام کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کیخلاف عمران خان پھرسپریم کورٹ پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker