پاکستانتازہ ترین

بورے والا:اقتدار کیلئے میرٹ نہیں، نام کے آخر میں شریف ہونا چاہیے، عمران خان

بورے والا(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے میرٹ ہونا ضروری نہیں، بس نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا ضروری ہے، تین ستمبر کو واقعی گو نواز گو ہوجائے گا۔ بورے والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چالیس برس قبل پاکستان آگے جارہا تھا اب پاکستان پیچھے جارہا ہے، شہباز شریف نے پورے پنجاب کا بجٹ لاہور پر لگادیا،پنجاب بجٹ کا 56 فیصد حصہ لاہور اور تین فیصد ملتان پر خرچ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں دیگر شہروں کا ذکر تک نہیں،راجن پور اور میانوالی پیچھے جارہے ہیں  جس سے جنوبی پنجاب میں محرومی پیدا ہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ جمہوریت میں ہوتی ہے بادشاہت میں نہیں اور شریف برادران کے اقتدار میں میرٹ نام کی کوئی چیز نہیں بس آپ کے نام کے آخرشریف ہونا ضروری ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عائشہ نذیرپڑھی لکھی خاتون ہیں انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، نیا پاکستان بنانے کے لیے پڑھی لکھی خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  پتوکی:حلقہ پی پی 182سے چارامیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker