پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: رائے ونڈ مارچ ہر صورت ہوگا، عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ مارچ سوفیصد ہوگا۔ جلسہ کرینگے کسی کے گھرتک نہیں جائیں گے لیکن ماڈل ٹاون کی طرح پولیس کواستعمال کیاگیا توشہربندکردینگے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا سیاسی اور جمہوری حق ہے، جلسے میں شرکت کے لئے دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے تاریخ میں تبدیلی کرسکتے ہیں، تاہم جو ہوگا محرم سے پہلے ہوگا۔ دو تین دنوں تک رائیونڈ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں جتنا قتل عام کیا گیا اتنا تو مشرف دور میں بھی نہیں ہوا ۔مجھے بتا دیں کے جنرل مشرف اور ان کے دور میں کیا فرق ہے۔ مسلم لیگ ن فاشٹ جماعت ہے۔ لیگی رہنما ڈکٹیٹرکی گودمیں پلے ہیں، جبکہ جنرل جیلانی نے ان کو چوسنی دے کرسیاستدان بنایا ہے۔ایازصادق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے۔ وہ کسی بھی جماعت کا حصہ نہیں رہتا۔ جو تقریر اسپیکر کے سامنے کرنی تھی وہی میں نے اسمبلی میں کی، جبکہ میں ایاز صادق کو اسپیکر نہیں مانتا

یہ بھی پڑھیں  کوٹ ادو:ہیڈ ماسٹر نے نے چپڑاسی لگوانے کا جھانسہ دیکر غریب کو لوٹ لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker