پاکستانتازہ ترین

عمران خان کو گرفتار کیا جائے، جسٹس پارٹی کی آئی جی پنجاب کو درخواست

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) وفاقی دارلحکومت کو بند کرنے کی دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے کی درخواست آئی جی پنجاب کو دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے دھمکی دینے پر جسٹس پارٹی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی درخواست آئی جی پنجاب کو جمع کروادی۔ جسٹس پارٹی کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’’عمران خان نے اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند کرنے کی دھمکی دی، جس سے پورے ملک میں بے چینی پائی جارہی ہے‘‘۔ درخواست میں جسٹس پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’عمران خان کا اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے، اگر تحریک انصاف جڑواں شہروں کو بند کرتی ہے تو  یہ عمل عالمی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا اور ملکی خزابے کو شدید نقصان ہوگا‘‘۔ درخواست گزار کےمطابق عمران خان کی دھمکی پر آئی جی کو خود ایکشن لینا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیاگیا جس سے قوم مایوس ہوئی، جسٹس پارٹی نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ نقصِ امن کے خدشے کے پیش نظر عمران خان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔  یاد رہے  رائے ونڈ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا اور عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ بھرپور تعداد میں شرکت کر کے دارلحکومت کو بند کرنے میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلوائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں  پیریس:اوورسیزپاکستانیوں کو نوازشریف سے بڑی امیدیں ہیں،جاوید اختر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker