پاکستانتازہ ترین

پاناما کیس میں انصاف ملا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ، عمران خان

بہاولپور(مانیٹرنگ سیل) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے پاناما کیس میں انصاف ملا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،وزیراعظم نے چوری کا پیسہ بچوں کے نام پر باہررکھا، اب فیصلے کی گھڑی ہے،کوئی طاقت اب پاکستان کو عظیم ملک بننے سے نہیں روک سکتی۔ بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتےہوئےعمران خان نےکہا کہ نوازشریف چوری کب تک چھپائیں گے،پہلے کہا گیا بچوں نے لندن میں محنت کی اور پھر کہا گیا کہ حسین نواز کے فلیٹس ہیں ،مریم نواز کے نہیں،کپتان نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بتائیں دو کمپنیوں کے مالک کون ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ  خواجہ آصف نے بیان دیا کہ پاناما پاکستان کے عوام کا مسئلہ نہیں، انھوں نے کہا  کہ اگر پاکستان کا نہیں تو کیا بھارت کے لوگوں کامسئلہ ہے ۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ پاناما لیکس حل ہوگا توکرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی ،عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اگر انصاف ملا تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی ،عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو مرضی کرلیں، آپ سونامی سے نہ بچ پائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:زہریلے برگر کھانے سے سینکڑوں افراد بے ہوش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker