پاکستانتازہ ترین

پاکستانیوں کو بہت جلد شریف مافیا سے نجات مل جائے گی : عمران خان

ڈی جی خان(مانیٹرنگ سیل)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان بنائیں گے جہاں عدل و انصاف ہو گا ،نوازشریف پاناما کیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں اللہ نے پاناما کی صورت میں نوازشریف کے خلاف سوموٹو لیا ہے ۔پاکستانیوں کو بہت جلد شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق سونامی کی لہریں ڈیرہ غازی خان سے ٹکرائیں تو کارکنوں کا جوش جذبہ بھی دیدنی تھا . ایسے میں کھلاڑیوں کے کپتان نے بھی متوالوں کا خون خوب گرمایا اور اپنی توپوں کا رخ نوازشریف کی طرف کئے رکھا ،بولے کہ اللہ نے پاناما کی صورت میں نوازشریف کے خلاف سوموٹو  لیا ہے۔ عمران خان نے واضح کہا کہ لاہور سمیت سارے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں۔ کپتان نے کہا کہ نوازشریف کی منی لانڈرنگ کا پول اب تو بی بی سی نے بھی کھول دیا ہے۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کرپشن کی ٹیم بنائی اور یہ بھی بتا دیا کہ اُس ٹیم کے کپتان کون ہونگے۔  عمران خان نے لوگوں سے ہاتھ کھڑے کر کے پوچھا کہ کتنے لوگ سمجھتے ہیں نوازشریف کو سزا ہو گی۔ جہاں عمران خان نے نوازشریف اور مے فیئر فلیٹس کی بات کی وہیں کرکٹ ٹیم کی مسلسل پانچ ٹیسٹ میچوں میں شکست پر ہونے والی مایوسی کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنا دیں گے جسے کوئی شکست نہیں دے سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:پنجاب اسمبلی کے پہلے سپیکردیوان بہادر ایس پی سنگھا کی سالگرہ کے موقع پر اقلیتی برادری کاخراج تحسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker