شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد: عمران خان وزیر داخلہ اور ن لیگ پر پھٹ پڑے

اسلام آباد: عمران خان وزیر داخلہ اور ن لیگ پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) عمران خان کہتے ہیں احسن اقبال اداروں کو لڑانے اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر داخلہ نے وہی زبان استعمال کی جو ڈان لیکس کا بیانیہ تھا، پی ٹی آئی چیئرمین نے نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ اور الیکشن بل کیخلاف سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ  میں باہر کمایا ہوا پیسہ پاکستان لے کر آیا، میرے خلاف پروپیگنڈا منصوبے کے ذریعے کیا جارہا ہے، ملک کے سب سے بڑے مجرم سے میرا موازنہ کررہے ہیں، خود کو احتساب کیلئے پیش کیا ہوا ہے، پاناما میں جائیدادیں بنائی گئیں، جس کا انکشاف ہوا، ججز کیخلاف بھی پلان کے مطابق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جمائما نے آج ایک اور بینک اسٹیٹمنٹ بھجوادی ہے۔ وہ بولے کہ ن لیگ اور شاہد خاقان عباسی کا کام ایک مجرم کی چوری چھپانا ہے، ملک میں نئے انتخابات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں، مسلم لیگ ن چوری بچانے کو جمہوریت بچانا کہتی ہے، الیکشن اصلاحات بل روکنے کی کوشش کریں گے، اس کیلے عوام کے پاس بھی جائیں گے، شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بننا چاہئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر ڈرامہ کیا، یہ ادارے تباہ کرنا چاہتے ہیں، اداروں کو لڑانے، فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، وزیر داخلہ نے وہی زبان استعمال کی جو ڈان لیکس کا بیانیہ تھا

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کا نظریہ الیکشن میں دھاندلی کرو اورسب کو پیسے کھلاؤ ہے : عمران خان