پاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف برسراقتدار آ کر موجودہ نطام کو تبدیل کرے گی،عمران خان

اسلام آباد(بیوروچیف) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بجٹ اور ن لیگ پیپلز پارٹی لڑائی کو ڈرامہ بازی قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے اصل میں دونوں جماعتیں ایک جیسی ہیں اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک پر قرضوں کا بوجھ اس قدر بڑھا دیا ہے کہ قومی آمدن کا 62 فیصد حصہ سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے  یہی صورتحال رہی تو کچھ عرصہ بعد تمام آمدن اسی مد میں خرچ ہو گی۔ عمران خان نے کہا کہ مہنگائی اور کرپشن کا بوجھ غریب عوام اٹھا رہے ہیں ، ملک میں ایسی حکومت چاہئے جو سرمایہ داروں اور طاقت ور افراد پر ٹیکس لگائے۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ووٹ پکے کرنے کیلئے ایک دوسرے سے لڑائی کا ڈرامہ کر رہی ہیں۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف برسراقتدار آ کر موجودہ نطام کو تبدیل کرے گی ، حکمرانوں کے صوابدیدی اور خفیہ فنڈز ختم اور دفاعی بجٹ کا بھی آڈٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پرانی فائلیں کھلنے کی اطلاعات، ق لیگ پھر پی ٹی آئی قیادت سے ناراض

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker