پاکستانتازہ ترین

ملک ریاض بتائیں کتنے سیاستدانوں، صحافیوں کو خریدا، عمران خان

لاہور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض بتائیں کتنے سیاستدانوں اور صحافیوں کو خریدا،چيف جسٹس کا بيٹا بکا تواسےبھي سزا ملني چاہيے۔  تحريک انصاف کے چيئرمين کا لاہورائيرپورٹ پرميڈيا سے سامنا ہوا توانہوں نے ارسلان افتخارکيس کا کرکيا۔ عمران خان ملک رياض کے خلاف خوب بولے اورانہيں ریاض بحریہ کہہ کر مخاطب کرتے رہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں چیف جسٹس کا بیٹا ملوث ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے، يہ کیس جلد منطقی انجام تک پہنچے، کیونکہ اس سے فیصلہ ہو گا کہ  ملک کدھر جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میمو کیس میں صدرزرداری براہ راست ملوث ہيں اور حسین حقانی صحیح معنوں میں غدار ہے.
عمران خان نے کہا کہ وہ واحد سياسي رہنما ہيں جنہوں نے ملک رياض سے کوئي رقم نہيں لي،،،انہوں نے کہا کہ تحريک انصاف آزاد عدليہ کو گرنے نہيں دے گي اوراس کے خلاف ہونے والي سازشوں کو ناکام بنائے گي۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker