پاکستانتازہ ترین

سیاستدانوں کی غلطیوں کی وجہ سےملک ریاض جیسے لوگ اُن کو خریدنے کی باتیں کرتے ہیں،عمران خان

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ملک ریاض کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اٹھ کر کہتا ہے کہ وہ پورا پاکستان خرید سکتا ہے تو یہ صرف ہمارے سیاستدانوں کی غلطیاں ہیں ۔لاہور میں کل پاکستان علما ءمشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ سیاستدانوں کی غلطیاں ہی ہیں کہ جو ملک ریاض جیسے لوگ اُن کو خریدنے کی باتیں کرتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمان والے شخص کو کوئی نہیں خرید سکتا اور جس کی قیمت لگ جائے وہ ایمان والا نہیں۔ تحریک انصاف پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتی ہے۔ جس نظریے پر پاکستان معرض وجود میں آیا تھا، اس نظریے کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو بچایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرہمیں سیکولر ہی رہنا تھا تو ہندوستان سے علیحدہ ہونے کی کیا ضرورت تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعدامریکہ سمیت مغرب میں جو برا سلوک سبز پاسپورٹ والوں کے ساتھ ہوا ہے وہ بھارتی باشندوں کے ساتھ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خود کش حملوں اور اسلام کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ، یہ صرف ایک رد عمل ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی خود کش حملوں کی تائید نہیں کی تاہم جو قوم اپنے لوگوں کو تحفظ اور عزت نہیں دیتیں ان کی کوئی بھی عزت نہیں کرتا۔۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی، مفتی عبدالقوی، حافظ عبدالرحمن مکی اور دیگر علماءبھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker