پاکستانتازہ ترین

زرداری اور نواز کی وکٹ ایک ہی گیند سے لوں گا: عمران

فیصل آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے موجودہ حکومت کو مجرموں کی قرار دیا ہے ۔۔۔ کہتے ہیں صدر زرداری اور میاں نواز شریف کی وکٹ ایک ہی گیند سے لیں گے ۔تحریک انصاف کے کپتان نے اس بار شدید گرمی میں فیصل آباد کے گرائونڈ کا انتخاب کیا تھا ۔۔۔ ان کے خطاب سے پہلے فضا میں غبارے چھوڑے گئے ۔۔۔ پسینے میں شرابور عمران خان حسب روایت حکومت پر خوب گرجے برسے ۔۔۔ انہوں نے تحریک انصاف کی عدالت لگائی اور حکمرانوں کو مجرم قرار دے ڈالا ۔تحریک انصاف کے سربراہ نے عوام کو سونامی مارچ کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کے ذمے دار شریف برادران ہیں ۔۔۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ ان برادران نے ساڑھے تین سال تک صدر کو بھائی بنائے رکھا تھا ۔۔۔اس سے پہلے کپتان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حکومت میں شامل جماعتوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔۔ کہتے ہیں کہ قومی اسمبلی نیلام گھر بن چکی ہے ۔۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب کے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ۔۔۔ صوبے میں بیروزگاری اور مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ۔۔۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر کرپشن چھپائی جا رہی ہے ۔۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker