پاکستانتازہ ترین

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مک مکا کر رکھا ہے، عمران خان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مک مکا کر رکھا ہے ،عدلیہ کےخلاف مزید کوئی واردات ہوئی تو تیار بیٹھے ہیں، پاکستان و نیٹو سپلائی نہیں کھولنی چاہئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمیں نیب فصیح بخاری نے نوازشریف کےخلاف کیسز آگے نہ بڑھنے کا بیان دیا ۔ بیان کے مطابق صدر زرداری نے انہیں ایسا کرنے کو کہا، کپتان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے قانون میں ترمیم کیلئے اکٹھے ہو جاتے ہیں ان کی نورا کشتی تحریک انصاف کے خوف سے ہے ، عمران خان نے سوال کیا کہ فصیح بخاری بتائیں کہ ان کے ریاض ملک سے کیا تعلقات ہیں،عدلیہ کے خلاف مزید کوئی واردات ہوئی تو تیار بیٹھے ہیں ،ملک سےمذاق ہو رہا ہے ، صدر زرداری نے تمام سیاستدان خرید لئے ہیں، ملک ریاض قرآن پر ہاتھ رکھ کر بتائیں کس کس کو پیسےدیئے، ہر بڑے لیڈر کا بچہ ملک ریاض کا بیٹا بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker