تازہ ترینعلاقائی

امریکہ کا مخالف نہیں ہوں:عمران خان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی تباہی جمہوریت کی تباہی ہے جبکہ الیکشن لڑنے اور قانون سازی کا حق صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گی تو سونامی مارچ ہوگا، سپریم کورٹ کی تباہی جمہوریت کی تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ سے ملی ہوئی ہے اس کی مرضی کے بغیر ڈرون حملے نہیں ہوسکتے۔ عمران خان نے ڈرون حملوں کیخلاف 14 جولائی کو پشاور میں تاریخی مارچ کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اینٹی امریکہ نہیں ہوں، امریکی عوام کی اکثریت ہماری رائے کے ساتھ ہے جوہماری طرح دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ہم بھی غلط کہتے ہیں اور وہ بھی۔ عمران خان نے فخرالدین جی ابراہیم کی بطور الیکشن کمشنر تعیناتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے صرف یہ ایک کام اچھا کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، انہیں ووٹ کا حق ملنا چاہئے لیکن انتخاب لڑنے اور قانون سازی کا حق صرف پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker