پاکستانتازہ ترین

اسمبلی میں موجود کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہوسکتا،عمران

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اسمبلی میں موجود کسی بھی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔ جنگ مخالف امریکی شہریوں کو وزیرستان کے لانگ مارچ میں دعوت دی جارہی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا شروع ہونا اچھا اقدام ہے۔ تاہم معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ حکومت نے عدلیہ کے خلاف کوئی ایکشن لیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی جارہی ہے۔ ان کی جماعت انتخابات کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو ڈرون حملے بند کرنا ہوں گے۔ وزیرستان میں ہونے والے لانگ مارچ میں ایک لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے جن میں غیرملکی بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker