پاکستانتازہ ترین

عمران عام انتخابات میں سرپرائزدیں گے،امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان بڑا سیاسی سرپرائز دیں گے اور تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔ سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے پاکستان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کرکے واشنگٹن بھجوائی ہے۔ جون 2011ء سے جون 2012ء کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے ہونے والے روابط اور ملکی و غیر ملکی سروے کی روشنی میں مرتب کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ، اے این پی اور جے یو آئی کی نشستیں کم ہوسکتی ہیں۔ نون لیگ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا اتحاد ایوان میں سادہ اکثریت لے سکتا ہے ۔ تینوں جماعتیں مشترکہ طور پر 140نشستیں حاصل کرسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 272 حلقوں میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں کے بعد ایوان 4 سے 6 بڑی سیاسی جماعتوں میں تقسیم ہوگا، کوئی بھی سیاسی جماعت 100 نشستیں حاصل نہیں کر سکے گی۔ بڑی جماعت زیادہ سے زیادہ 65 سے 70 نشستیں لے سکے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ عام انتخابات 2013ء کے اوائل میں متوقع ہیں۔ جس میں معلق پارلیمنٹ ہی وجود میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں  ماہ رمضان اور بد ترین بجلی بحران

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker